ابنا: کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے دفتر کے قریب 2 دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قصبہ کالونی میں ایم کیو ایم کے یونٹ آفس کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس میں دو افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو عباسی شہید اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز ضلع غربی اور وسطی کے متعدد علاقوں میں سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کئی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق پہلے مسجد علی کے دروازے پر ایک کریکر حملہ کیا گیا جس میں 6 افراد زخمی ہوئے، جبکہ اس کے بعد ایم کیو ایم کے یونٹ آفس کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اور ریسکیو اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413595
کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے دفتر کے قریب 2 دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔